میں نے سوچا کہ بتادوں اس کو |
کتنی الفت ہے دکھا دوں اس کو |
اس کی سیرت پہ فدا ہوں میں تو |
ہم سفر ہی میں بنادوں اس کو |
مجھ سے پوچھے "ہے محبت کتنی" |
اپنی غزلیں میں سنا دوں اس کو |
جانے کس بات پہ حیران تھی وہ |
میں نے سوچا کہ ہنسا دوں اس کو |
وہ ہے بے خوف بہادر لڑکی |
کیوں نہ الفت سے ڈرا دوں اس کو |
وہ ذرا کچھ بھی جو مانگے مجھ سے |
میں تو ہر چیز ہی لا دوں اس کو |
اس کو دکھ درد نہ پہنچے حسانؔ |
دل سے ایسی میں دعا دوں اس کو |
معلومات