خیالوں کی بستی بسائیں گے ہم |
نشاں ظلمتوں کے مٹائیں گے ہم |
جنھوں نے رلایا سبھی کو بہت |
قسم ہے انھیں کو رلائیں گے ہم |
جو خطرے ہیں لاحق وطن کو مرے |
انھیں سے وطن کو بچائیں گے ہم |
مرا یہ وطن خوشنما تھا بہت |
اسے اور بے حد سجائیں گے ہم |
جو دشمن یہاں ہیں وطن کے مرے |
سبھی مل کے ان کو مٹائیں گے ہم |
ہمارے یہ بچے بڑے سچے ہیں |
سبق ان کو سچے سکھائیں گے ہم |
GMKHAN |
معلومات