رہبر و رہنما جامعہ للبنات
علم کا مے کدہ جامعہ للبنات
فکر آزاد اک لےکے آئے یہاں
علم و فن کا شجر پھر لگائے یہاں
محنتیں کوششیں آج ان کی عیاں
علم و فن کا شجر یہ پھلے بس یہاں
لہلہائے سدا جامعہ للبنات
رہبر و رہنما جامعہ للبنات
علم کا مے کدہ جامعہ للبنات
طالبِ علم و فن جو بھی آئے یہاں
رکھنا اس کو خدا اپنے حفظ و اماں
کرکے فضل و کرم خادمِ دیں بنا
ہاں قبول اس کو کر مالکِ دو جہاں
کر حفاظت سدا مالکِ کائنات
رہبر و رہنما جامعہ للبنات
علم کا مے کدہ جامعہ للبنات
فکر عبداللطیفی کا ہے یہ ثمر
ہے ترنم کی محنت عیاں ہر پہر
شفقتیں رابعہ کرتی شام و سحر
فکرِ نزہت کی ہے اک مثالی لہر
کر قبولَ اے خدا جامعہ للبنات
رہبر و رہنما جامعہ للبنات
علم کا مے کدہ جامعہ للبنات
یہ دعا ہے منور کی ہر دم سدا
پھل لگے اس شجر پر ہمیشہ خدا
بادلِ علم و فن برسا تو اے خدا
پیکرِ علم و فن کر تو پیدا خدا
جائے رشد و ہدی جامعہ للبنات
رہبر و رہنما جامعہ للبنات
علم کا مے کدہ جامعہ للبنات

28