جواب دے دے تو میں ترا ہوں |
تُو چاہتا ہے |
میں تیری آنکھوں میں خواب بھر دوں |
مجھے مگر تُو نے اپنی آنکھوں میں کب جگہ دی |
ذرا بتا دے |
تُو چاہتا ہے |
میں تیرے خوابوں میں رنگ بھر دوں |
مگر کبھی تو نے خواب دیکھے نہیں ہیں میرے |
ہے تیری خواہش میں تیرے دل کو نہال کر دوں |
مگر مجھے تُو نے اپنے دل میں بسایا کب تھا |
کہ ساز بن کر میں دھڑکنوں میں سمایا کب تھا |
کہ تیرے ہونٹوں نے میرا نغمہ بتا دے اک بار گایا کب تھا |
ترے لبوں پر کبھی مرا نام آیا کب تھا |
ہاں اشک پلکوں پہ میری خاطر سجایا کب تھا |
یہ میرا در کھٹکھٹایا کب تھا |
جواب دے دے |
تو میں ترا ہوں |
معلومات