مَوجِ رحمت وہاں پہ آئی ہے
نعتِ آقاؐ جہاں سُنائی ہے
ذکر جب بھی ہوا شَمائل کا
رَب کی پاکی زُباں پہ آئی ہے
یادِ آقاؐ میں آ گئے آنسو
عاشقوں کی یہی کمائی ہے
یا نبیؐ آپ کے تَصوّر میں
خُود کی تصویر بھی مِٹائی ہے
آپؐ آئیں گے میرے آنگن میں
آس کب سے یہی لگائی ہے
خَیر ہو قبر کے نَکیروں کی
اُنؐ کی صورت مُجھے دِکھائی ہے
دیکھو دیکھو مَقامِ احمدؐ کو
لِیْ مَعَ اللّٰہ تَلک رَسائی ہے

0
11