ترا خاموش جادو بولتا ہے |
مرا ہی کب ارسطو بولتا ہے |
تباہی کے وہی دو بول اکثر |
شجر پہ آکے الو بولتا ہے |
قلندر لے گیا تیری خموشی |
یہاں اب میرا سادھو بولتا ہے |
یہ دامن جھاڑ لوں ممکن نہیں ہے |
اتر کے جس پہ آنسو بولتا ہے |
ہمیں بھی کوئی سمجھائے شریفو |
وہ میں میں یا کہ تو تو بولتا ہے |
زباں بندی کے ہیں تازہ تقاضے |
کہ منصف چُپ ہے ڈاکو بولتا ہے |
تعجب ہے کہ شہرِ بے زباں میں |
علی شیؔدا بھی اردو بولتا ہے |
معلومات