| پوچھتے روز ہی ہو ہم سے یہی آ جائیں |
| ہم بھی ہر بار یہی کہتے ہیں جی آ جائیں |
| پہلے دیکھا ہے تماشا مرا یاں لوگوں نے |
| آپ بھی دیکھ لیں میری بے بسی آ جائیں |
| بات آپس کی ہے آپس میں ہیں طے کر لیتے |
| ہم میں ہے کون غلط کون سہی آ جائیں |
| یہ بھی واضع تو نہیں ہے کہ نہ آؤ گے کبھی |
| یہ بھی معلوم نہیں آپ کبھی آ جائیں |
| آج ممکن ہے تو کیوں ٹال رہے ہیں کل پر |
| ہجر کو طول نہ دیں آج ابھی آ جائیں |
معلومات