بخت تُونے ہمارے سنوارے وطن
میرے پیارے وطن میرے پیارے وطن
پُھول، خوشبو، ہوائیں یہ پربت سبھی
میری آنکھوں کے ہیں چاند تارے وطن
میرے پیارے وطن میرے پیارے وطن
تُجھ کو مل کے بنائیں گے جنت نُما
ایک دوجے کے ہم ہیں سہارے وطن
میرے پیارے وطن میرے پیارے وطن
لاکھ دُشمن نے کوشش تو کی ہے مگر
ہم کسی موڑ پر بھی نہ ہارے وطن
میرے پیارے وطن میرے پیارے وطن
خواب میں تیری مٹی کو چُوما بہت
ہم نے پائے ہیں ایسے اشارے وطن
میرے پیارے وطن میرے پیارے وطن
راہِ حق پر چلاتا رہا تُو ہمیں
کام بِگڑے ہمارے سنوارے وطن
میرے پیارے وطن میرے پیارے وطن
تیری مٹی نے بخشا ہے ہم کو عروج
تُونے سپنے ہمارے نِکھارے وطن
میرے پیارے وطن میرے پیارے وطن
آب و دانے کی خاطر ہوئے در بدر
تُجھ کو بُھولے نہیں ہم ہمارے وطن
میرے پیارے وطن میرے پیارے وطن
روز روتا تھا مانی ترے عِشق میں
پُوچھ مت دن ہیں کیسے گُزارے وطن
میرے پیارے وطن میرے پیارے وطن

54