میں نے اے یار خواب دیکھا ہے |
وہ رخِ ماہتاب دیکھا ہے |
عشق کہتے ہیں جس کو اے ہمدم |
تم نے اس کا نصاب دیکھا ہے؟ |
جس کی تمثیل ہے بہت مشکل |
حسن وہ لا جواب دیکھا ہے |
میں نے دیکھا ہے حسنِ جاناں کو |
جبکہ سب نے حجاب دیکھا ہے |
حور جیسی ادائیں جاناں کی |
اور آنکھیں شراب دیکھا ہے |
خواب دیکھا ہے جب بھی گلشن کا |
اس میں اس کو گلاب دیکھا ہے |
اس کی چاہت میں تجھ کو اے رہبر |
ہم نے ہوتے خراب دیکھا ہے |
معلومات