عجب طرز سے میں بتایا گیا ہوں
نہیں تھا میں جیسا دکھایا گیا ہوں
جہاں آگ میں نے بجھائی وہیں پر
بنا جرم ہی میں جلایا گیا ہوں
وفاؤں کا بدلہ ہے الٹا یہاں پر
وفاؤں کے بدلے ستایا گیا ہوں
جہاں چوٹ تھی اس نے مارا وہیں پر
بڑے زور سے میں دکھایا گیا ہوں
کبھی ہاتھ تھاما جو کمزور کا تو
بہت زور سے میں گرایا گیا ہوں
مصیبت میں جب بھی پکارا کسی کو
نئی اک مصیبت میں پایا گیا ہوں
کوئی جرم میں نے کیا بھی نہیں ہے
عدالت میں پھر بھی بلایا گیا ہوں
GMKHAN

0
5