پنہ مانگتا ہوں تری اے خدا
میں شیطاں کے شر سے ہر اک پل سدا
ترے نام سے ہے ہر اک ابتدا
رحیم اور رحماں ہے حد سے سوا
ہر اک حمد لازم ہے تجھ کو فقط
ہے رب عالمیں کا نہ تیرے سوا
رحیم اور رحمان ہے اے خدا!
تو مالک ہے یومِ جزا و سزا
تری ہی عبادت میں ہر دم کروں
تجھی سے مدد کی ہر اک التجا
چلا سیدھی رستے پہ جس پر چلے
وہ منعم سبھی وہ ترے ان بیاٗ
بچا ان کی رہ سے جو مغضوب ہیں
جو گمراہ ہین اور ہوئے روسیاہ
میں ہوں پُر معاضی ، نہ نومید ہوں
ہو فضلِ کرم کر قبولِ دعا

0
12