گداز تکیہ تمہاری بانہیں نشیلی آنکھیں لسانِ قدرت
خطوط شب کے لٹیں ہیں تیری بدن کی خوشبو زبانِ قدرت
قدم اٹھانا غضب قیامت، کمر کا حلقہ مقامِ حیرت
صراحی گردن سوالِ رفعت وجود رقصاں اڑانِ قدرت
جمال تیرا کرشمہ رب کا حسین رنگت عطائے فطرت
لبوں کی لالی گلاب جیسی بھنور ذقن کا مکان قدرت
کتاب چہرہ گلال چہرہ لبوں کے کونوں پہ خال پہرہ
اٹھان شعلہ اٹھان فتنہ بدن کی حدت اٹھانِ قدرت
کمان پلکیں، ہلال ابرو، فریب نظریں، مثال نیناں
سلیم فطرت، متین عادت چمکتا ماتھا نشانِ قدرت
آفتاب شاہ

0
141