جو خوب خوش خیال ہے جو ذات با کمال ہے
وہ آمنہ کا لال ہے وہ آمنہ کا لا ل ہے
جہاں سے جس نے ظلمتوں کا سلسلہ مٹایا ہے
بقاء دین کیلئے جو خود کو بھی لٹایا ہے
جو ساری ساری رات بھر دعا میں ہاتھ اٹھا یا ہے
وہ آمنہ کا لال ہے وہ آمنہ کا لال ہے
جو بے سہاروں اور غمزدوں کے غم گسار ہے
کہ جس سے دور دور تک گناہ در کنار ہے
کہ فکر امتی میں جس کی روح اشکبار ہے
وہ آمنہ کا لال ہے وہ آمنہ کا لال ہے
جو رتبہ میں تمام ہی رسولوں کے رسول ہیں
جو صاحبِ جمال ہے جو ایک مثل پھول ہیں
رضاءِ رب پہ جس کو غم ملال سب قبول ہیں
وہ آمنہ کا لال ہے وہ آمنہ کا لال ہے
جسے تھا اپنی امتی سے خود سے بھی زیادہ پیار
جو تھے امام اور سارے انبیاء تھے در قطار
جو وعدہ کرکے تین دن وہیں کیا تھا انتظار
وہ آمنہ کا لال ہے وہ آمنہ کا لال ہے

0
47