تیرے گلشن میں بہاروں کا سماں رہتا ہے
کوئی موسم ہو ترا رنگ عیاں رہتا ہے
تیری خوشبو سے مہکتا ہے مرے دل کا مکاں
قرب تیرا ہے میسّر یہ گماں رہتا ہے
میں تجھے سوچ کے دنیا سے گزر جاتا ہوں
میرے ہم راہ ترا خواب نہاں رہتا ہے
اس محبت میں مسیحائی کا ہے رنگ عجب
زخم جتنا بھی پرانا ہو جواں رہتا ہے
تیری آنکھوں میں کوئی بات چھپی ہے شاید
دل میں تیری ہی محبّت کا نشاں رہتا ہے
نہ کوئی لفظ ضروری نہ کوئی حرفِ سوال
دل میں ہر وقت کوئی شوقِ بیاں رہتا ہے
میں نے سوچا ہے محبّت کو جو ٹھنڈے دل سے
گرم سینے میں مرا قلبِ تپاں رہتا ہے
دل کے آنگن میں ترے نام کا روشن ہے چراغ
رات ہو یا کہ سحر نور فشاں رہتا ہے
تیری قربت میں گزرتا ہے جو اک وقت حسیں
بن کے وہ روح میں اک لمحۂ جاں رہتا ہے
طارق اس عشق کی تہذیب نرالی ہے بہت
فاصلہ لاکھ ہو احساس کہاں رہتا ہے

0
4