نبی کی الفت ہمارے دل میں بسی ہوئی ہے بسی رہے گی |
جبیں ہماری نبی کے در پر جھکی ہوئی ہے جھکی رہے گی |
ہمارے ماں باپ نے دلوں میں جو اُنﷺ کی الفت کا بیج بویا |
کلی محبت کی دل میں اب تک کھلی ہوئی ہے کھلی رہے گی |
ہماری نسلیں بھی گنگنائیں ترانہ عشقِ رسولِ اکرم |
رسولِ اکرم سے لو ہماری لگی ہوئی ہے لگی رہے گی |
ازل سے جاری ہے ذکر انﷺ کا بلند تر ہو رہا ہے ہر دم |
یہ دھوم ان کے ذکر کی ہر دم مچی ہوئی ہے مچی رہے گی |
ہے انﷺ کے دم سے عروج سارا خدا نے بخشی ہے ان کو رفعت |
کہ انﷺ کے آگے بلندی ساری جھکی ہوئی ہے جھکی رہے گی |
نظام سارا خدا نے بے شک انہیں کی خاطر بنا رکھا ہے |
یہ بزمِ ہستی نبی کا صدقہ سجھی ہوئی بے سجھی رہے گی |
زہے مقدر عتیق تجھ کو نبی کی امت میں بھیجا رب نے |
نبی کا صدقہ ہی بات میری بنی ہوئی ہے بنی رہے گی |
معلومات