ہجر کی بات سے دل کو مرے غمگین نہ کر |
ایسی باتوں سے مرے پیار کی توہین نہ کر |
گر شکایت ہے کوئی تو مجھے آکر کہہ دے |
چپ نہ رہ قلب کے جذبات کی تدفین نہ کر |
جا بہ جا تیری وفاؤں کے میں گاتا ہوں گیت |
پیار مجھ ایک سے رکھ ایک کو دو تین نہ کر |
گر محبت ہی نہیں تو مرے دل سے نہ کھیل |
اس طرح میری محبت کی تو توہین نہ کر |
بیٹھے رہتے ہیں وہاں جانِ جگر میرے رقیب |
بزمِ رہؔبر میں بھلے جا اسے رنگین نہ کر |
معلومات