| میں جانتا ہوں وہ پلٹ کے آئے گا نہیں |
| مگر اُسے پکارنا |
| اُسی کے خواب دیکھنا مجھے پسند ہے |
| مجھے دھنک کے سات رنگ |
| کبھی نہیں لُبھا سکے |
| اِسی دھنک کے درمیاں |
| کہیں ہے رنگ آٹھواں |
| اُسی کی بات کرنا اور اسی کے خواب دیکھنا مجھے پسند ہے |
| میں جانتا ہوں اس کے دل میں میرے واسطے ذرا سی بھی تڑپ نہیں ذرا سا بھی نہیں ہے پیار پھر بھی اس کو چاہنا مجھے پسند ہے |
| میں جانتا ہوں |
| وہ کبھی بھی ہم سفر نہیں بنے گا میرا پھر بھی اس کی راہ دیکھنا |
| مجھے پسند ہے |
| میں جانتا ہوں وہ مجھے |
| کبھی نہیں ملے گا پھر بھی اُس کو ڈھونڈنا |
| اُسی کے خواب دیکھنا |
| مجھے پسند ہے |
| مجھے پسند ہے |
معلومات