سَبھی مُنافِقوں کو ایسے بے نَقاب کِیا
ہر ایک بزم مِیں ذکرِ اَبو تُرابؑ کِیا
علیؑ علیؑ کِیا ڈنکے کی چوٹ پر ہم نے
ڈَرے نہیں کسی سے, اور نہ اِجْتِناب کِیا
علیؑ کا نام پُکارا تھا مَیں نے مشکل مِیں
خدا نے پھر مجھے آزادِ پیچ و تاب کِیا
علیؑ کے ذِکْر سے ہم نے خدا کو راضی کِیا
کرم خدا نے بھی پھر ہم پہ بے حِساب کِیا
جہاں کو کیسے سمجھ آئے, رب نے اپنی طرح
علیؑ کا مرتبہ بھی شامِلِ حِجاب کِیا
علیؑ کا مرتبہ پھر جان پاؤ گے کچھ کچھ
پڑھو! غدیر مِیں آقاؐ نے جو خِطاب کِیا
اَزل سے مجھ پہ خدا مہربان ہے, کہ مجھے
اَزل سے اُس نے غلامِ اَبو تُراب کِیا
علی کو ہم نے اِمام اپنا مان کے شاہؔد
دُرُسْت, سَچّے عَقیدے کا اِنْتِخاب کِیا

0
12