در پر بلا لو قسمت جگا دو
یا میرے خواجہ یا میرے خواجہ
مسلم ہوں مجھ کو مومن بنا دو
یا میرے خواجہ یا میرے خواجہ
چاروں طرف تھا جب گھپ اندھیرا
تم آئے تو یہ نکلا سویرا
اک بار پھر سے وہ صبح لا دو
یا میرے خواجہ یا میرے خواجہ
آتش کدوں کی آتش بجھائی
عشقِ محمد کی لو جلائی
دل میں وہی لو پھر سے جلا دو
یا میرے خواجہ یا میرے خواجہ

9