کوئی دور کھڑا دکھتا ہے تو لگتا ہے کہ تم ہو
کوئی آنسو ٹپکتا ہے تو لگتا ہے کہ تم ہو
دیکھو میرے روگ کی فہرستوں میں ہو تم
کوئی رنج و غم اٹھتا ہے تو لگتا ہے کہ تم ہو
تمہیں بھولنے کی ہم نے تگ و دود کی اتنی
کوئی یادوں سے مٹتا ہے تو لگتا ہے کہ تم ہو
روٹھے زمانہ بھی تو پرواہ نہیں تھی مگر اب
روٹھا کوئی ہوتا ہے تو لگتا ہے کہ تم ہو
کوئی کھویا سا رہتا ہے تو لگتا ہے کہ تم ہو
کوئی آسماں تکتا ہے تو لگتا ہے کہ تم ہو
جب موتی ہیں جھلکتے تری تصویر ہے دکھتی
کوئی بے بات جو ہنستا ہے تو لگتا ہے کہ تم ہو
مجھ میں ابھی باقی ہے خلش کے اور تجھے چاہوں
کوئی دل میں اترتا ہے تو لگتا ہے کہ تم ہو
کوئی بھاتا ہے مجھ کو تو تیری یاد ہے آتی
کوئی آنکھوں میں ججتا ہے تو لگتا ہے کہ تم ہو

0
83