ایک نقطہ ماں مری تھی
ایک نقطہ میں بنا
ایک خط ماں سے چلا
ماں سے اپنی جڑ گیا
سلسلہ اچھا چلا
اک بہو پھر آ گئی
اور مثلث بن گئی
فیثا غورس حل بتا
دیکھ تیرا نظریہ یاں
مات آ کر کھا گیا
یہ تو برمودا کی جڑواں
ہم کو زندہ کھا گئی
کچھ نہیں باقی بچا

0
38