| ذائقے تو رہتے ہیں |
| ان تمام باتوں کے |
| جن میں دونوں یکجا ہوں |
| ایک ساتھ رہتے ہوں |
| چائے روز پیتے ہوں |
| سگرٹوں کے دھوئیں ہوں |
| چینی تھوڑی کم ہی ہو |
| پاس میں جو بیٹھا ہوں |
| دودھ کی جو رنگت ہو |
| تجھ سے جا کے ملتی ہو |
| پھر یہ چائے بنتی ہو |
| سامنے جو چائے ہے |
| اس میں تم مہکتے ہو |
| اس میں ساری باتیں ہیں |
| جن میں دونوں یکجا ہیں |
معلومات