| لفظِ کُن کے راز سے جو کوئی منکر ہو گیا |
| اس عمل سے لازمی وہ دیکھو کافر ہوگیا |
| لوریوں میں جسنے ماں سے نام حیدرؑ کا سنا |
| بچپنے سے باطنی وہ شخص طاہر ہوگیا |
| جعفرِ صادقؑ کے مکتب سے ہُوا جو فیضیاب |
| دو جہاں کے علم میں وہ بندہ ماہر ہوگیا |
| خوب سنتا ہے خدا مجھ جیسے عاصی کی دعاء |
| روضئہِ شبّیرؑ کا جب سے میں زائر ہو گیا |
| گونجتی ہے آج بھی کانوں میں ھَل مِن کی صدا |
| جس نے بھی لبیک بولا وہ ہی ناصر ہوگیا |
| ہے امامِ جعفرِ صادقؑ کی مجلس کا کمال |
| سائنسی دنیا پہ قائم راج جابر ہو گیا |
| کی عزاء خوشنودئ بنتِ نبیؑ کے واسطے |
| مجھ سے راضی رب غمِ سرورؑ کی خاطر ہو گیا |
| فاطمہ زہراؑ کا حق وہ کھا گئے ہیں لعنتی |
| غاصبِ باغِ فدک کا کفر ظاہر ہو گیا |
| دشمنِ زہراؑ پہ کرتا ہوں تبرا روز و شب |
| اِس سبب سے میرا صائب رزق وافر ہوگیا۔ |
معلومات