اے جانِ جہاں آقائے زماں
تو نبضِ حسن تو حُسنِ جہاں
زد میں تیری ہیں کون و مکاں
یہ حق ہے حبیبی سب پہ عیاں
یہ جگ مگ سارے دہر جو ہیں
اک نور ہے تیرا رازِ نہاں
اے وجہہ سکونِ کون و مکاں
سب خوان پہ تیرے انس اور جاں
لولاک سے منظر سب تیرے
تیری ہے ثنا ہستی میں رواں
پر نور سدا ہیں جن کے بیاں
محمود ہیں وہ سلطانِ جہاں

11