ہے ہَر سَرکار کی خواہِش، ہے ہَر دَربار کی خواہِش
کہ ہَم جیسے زَمِیں زادے سُوئے مَہتاب نَہ دیکھیں
ہَمارے چاہنے سے مانتے ہیں کُچھ نَہِیں ہونا
پَہ اِس کا یِہ بھی تو مَطْلَب نَہِیں ہَم خواب نَہ دیکھیں
(مرزا رضی اُلرّحمان)

0