| کس زباں سے کریں بیاں انکے |
| دن جو گزرے تھے درمیاں انکے |
| گرد آلود ہے فضا میری |
| کتنے اجلے ہیں آسماں انکے |
| چاند تارے زمین کیا سورج |
| جو ہوئے ان کے سب جہاں انکے |
| چھوڑتے ہیں کہاں مجھے تنہا |
| جب نہیں ہوں کوئی گماں انکے |
| ان کی قربت کی مہربانی سے |
| مہر باں مجھ پہ مہرباں انکے |
| دیکھ کر دل بجھا سا جاتا ہے |
| ان کے اعمال اور بیاں انکے |
| بات ہے وقت وقت کی ہم بھی |
| ان کا دل تھے جگر تھے جاں انکے |
| وقت پر کام اک حبیب آیا |
| ورنہ کتنے تھے مدح خواں انکے |
معلومات