| سرکارِ مدینہ کے داماد کو مارا ہے |
| کس نے جی یہ نبیوں کی امداد کو مارا ہے |
| جبریل یہ پوچھے ہے وہ کیسا نمازی ہے |
| جس نے بھی مرے لوگو استاد کو مارا ہے |
| قاتل ہے وہی لوگو سرکارِ مدینہ کا |
| جس جس نے محمد کی اولاد کو مارا ہے |
| خوں جاری مصلی پر خالق کا بدن زخمی |
| کس آ کے مقصر نے سجاد کو مارا ہے |
| ابنِ ابو طالب کی جس نا گواہی دی |
| اُس نے تو رسالت کی بنیاد کو مارا ہے |
| قائم ہی اُنہیں شفقت قبروں سے نکالیں گے |
| جس جس نے بھی قائم کے اجداد کو مارا ہے |
معلومات