ہجر کی رات کے ہیں منتشر قصے
حشر سے بھی بڑے ہیں مختصر قصے
توبہ ہے میری گر یہ بات بن جائے
کیا سنائیں خطا کے بیشتر قصے
در بہ در ٹھوکروں کا ذکر کیوں کرتا
گر نہ ہوتے جفا کے منتظر قصے
دید کے جلوے سے میں جو بکھر جاؤں
ایسے کیوں ہیں ملن کے کارگر قصے
اب وفاداری میں ہیں یہ جفائیں کیوں
یہ رقیبوں کے کیوں ہیں معتبر قصے

0
68