دیکھا جو کبھی اس کو ہوتا
ہم اس کے خیالوں تک جاتے
جانچا جو کبھی اس کو ہوتا
ہم اس کے کمالوں تک جاتے
پرکھا جو کبھی اس کو ہوتا
ہم اس کے حسابوں تک جاتے
دریا جو کبھی وہ ہوتا تو
ہم اس کے کناروں تک جاتے
دلدار کبھی وہ جو ہوتا
ہم اس کے مزاجوں تک جاتے
اپنے کبھی بس میں جو ہوتا
ہم اس کے ارادوں تک جاتے
دلکش کبھی وہ جو ہوتا تو
ہم اس کے بزرگوں تک جاتے

0
40