شہر کے جو نگہبان ہیں
بچ کے رہنا یہ شیطان ہے
کیوں محافظ لٹیرے بنے
سوچ کر ہم تو حیران ہیں
دین کی چادریں اوڑھ لیں
نام ہی کے مسلمان ہیں
غول ہر جا درندوں کے ہیں
آج ناپید انسان ہے
جرم کرتے ہیں مسجد میں جو
مولوی ہیں یا حیوان ہیں
خود محافظ ہیں جو دین کے
اس کی ذلت کا سامان ہیں

0
2