کَرم کی نَظر ہو رَسولِ مُعَظَّمؐ |
خدا کے تُمہیں ہو حَبیبِ مُکَرَّمؐ |
اَزل سے ہُوئی یہ حَقیقت مُسَلَّم |
تُمہیں جانِ عالم, تُمہیں شاہِ عالم |
نہ کوثر کی خواہش نہ اَرْمانِ زم زم |
پیاسے ہیں شاہاؐ! تِری دید کے ہم |
محمدؐ محمدؐ پُکارو ہَمہ دم |
یہی نام ٹوٹے دِلوں کا ہے مَرہَم |
کَرم یا محمدؐ, کَرم یا محمدؐ |
کَرم اے کہ مَحْمُود و جَوَّاد و اَرْحَم |
شَہاؐ! تیری اُمت پہ مشکل پَڑی ہے |
کَرم ہو کَرم یا شَفِیعِ مُعَظَّم |
بس اِک اشک نکلے گا چشمِ نبیؐ سے |
ہو جائے گی ٹھنڈی دہکتی جَہَنَّم |
اِمات مِیں دیکھو, نُبُوَّت مِیں دیکھو |
علیؑ ہیں مُقَدَّم, نبیؐ ہیں مُقَدَّم |
حُسینؑ و حَسنؑ کا دِیا ہم نے صدقہ |
وَگرنہ کہاں بخشے جاتے جَرائِم |
رَواں ہے حَبیبِ خدا کا ہی سِکّہ |
عَرب ہو عَجم ہو کہ پُورب کہ پَچَّھم |
بُرے وقت کو دور کرنا ہے شاہدؔ؟ |
کریم آقاؐ کو یاد کر میرے ہمدم |
معلومات