سارے اپنے ہیں کب پرائے ہیں |
سب یہاں نُور میں نہائے ہیں |
آج محفل میں خوب رونق ہے |
شعر پیارے سنانے آئے ہیں |
سب سے مل کر خوشی ہوئی ہم کو |
کیسا کیسا کلام لائے ہیں |
گلستاں میں کمال کے جوہر |
اور جوہر شناس پائے ہیں |
یہ بھی روزوں کی ایک برکت ہے |
مختلف جو طعام کھائے ہیں |
ہر طرف ہے نزول رحمت کا |
رب کے فضلوں کے ہی یہ سائے ہیں |
شکر طارق کریں سدا اس کا |
پھر سے جس نے یہ دن دکھائے ہیں |
معلومات