تری آنکھوں کا وہ پانی کہاں ہے |
مرے درویش سلطانی کہاں ہے |
تو اسکی تعبداری کر رہا ہے |
یہ دنیا تونے پہچانی کہاں ہے |
بھلے پردیش کی رونق ہے دلکش |
جو گھر میں ہے وہ آسانی کہاں ہے |
مٹایا کیسر و کسریٰ کو جس نے |
ہماری وہ مسلمانی کہا ں ہے |
ہمارا نام لکھا ہے قلعوں پر |
مگر اپنی وہ سلطانی کہاں ہے |
ہماری پیاس سے الجھے گا دریا |
ابھی اس میں وہ طغیانی کہاں ہے |
معلومات