| ہم تری دید کو خیرات کا مطلب سمجھے |
| دل کی برباد خرابات کا مطلب سمجھے |
| آنکھ برسی تو کھلا رمزِ بیاباں ہم پر |
| پیاس جاگی تو وہ برسات کا مطلب سمجھے |
| عشق آسیب تھا یا گردشِ دوراں کی ستم |
| ہم تری زلف کی آفات کا مطلب سمجھے |
| تجھ سے بچھڑے تو پرکھنے کا سلیقہ آیا |
| ہم خسارے میں مفادات کا مطلب سمجھے |
| کتنے لفظوں کے تقدس کو جلایا اس نے |
| پھر کہیں جا کے بیانات کا مطلب سمجھے |
| زندگی تجھ سے بغاوت کی سزا پائی جب |
| ہم بھی زنجیرِ طلسمات کا مطلب سمجھے |
| ہم نے سونپا تھا جنہیں اپنے مقدر کا نشاں |
| وہی اس دل کی شکایات کا مطلب سمجھے |
معلومات