جو بھی مانگے میرے سرور دیتے ہیں |
منگتے کو وہ جھولی بھر بھر دیتے ہیں |
مالکِ کوثر ہیں میرے مصطفی |
تشنہ لب کو کاسا بھر بھر دیتے ہیں |
اک اشارا انگلی کا کر کے نبی |
چاند کے دو ٹکڑے وہ کر دیتے ہیں |
دیتے ہیں وہ نعمتیں کونین کی |
راضی اپنے منگتے کو کر دیتے ہیں |
مصطفی ستر کی خالی شکمیں |
دودھ کے اک کاسے سے بھر دیتے ہیں |
نعت سن کر اپنی وہ حسان سے |
تو انھیں فرحت میں چادر دیتے ہیں |
غیر کی چوکھٹ کو عاجز دیکھے کیوں |
جب اسے سب کچھ ہی سرور دیتے ہیں |
معلومات