| آنکھ سے اُس کا نظارہ تو نہیں ہو سکتا |
| ایک سورج ہے ستارہ تو نہیں ہو سکتا |
| چاہتا ہوں کہ پرندوں سے مِری بات رہے |
| صرف پیڑوں سے گزارا تو نہیں ہو سکتا |
| یہ غنیمت ہے میاں اُس نے ہمیں چاہا ہے |
| ہر حسیں شخص ہمارا تو نہیں ہو سکتا |
| ایک ہی شخص تھا جو جان سے پیارا تھا مجھے |
| ہر کوئی جان سے پیارا تو نہیں ہو سکتا |
| سانول مزاری |
معلومات