زمینِ کفر پر ایسی لکھی تحریر خواجہ نے
بدل ڈالی ہے بھارت کی میاں تصویر خواجہ نے
یکا یک زلزلہ آیا اجی ایوانِ باطل میں
لگائی جب صدائے نعرۂِ تکبیر خواجہ نے
نگاہِ ناز سے جوگی کو عبداللہ کر ڈالا
پلٹ دی اس طرح جے پال کی تقدیر خواجہ نے
جنازہ کفر کا نکلا صدائے لا اِلہ گونجی
چلائی ایسی کفرستان پر شمشیر خواجہ نے
ہزاروں آپ کے دستِ مقدس پر کئے توبہ
ہے کی بھارت میں جب اسلام کی تشہیر خواجہ نے
کرم ہم پر معین الدین اجمیری کا ہے بیشک
بڑھائی ہے ہماری عزت و توقیر خواجہ نے
درخشندہ تصدق! آج بھی ان سے ہی نسلیں ہیں
دلِ تاریک میں ڈالی ہے جو تنویر خواجہ نے

16