آزمائش کی گھڑی میں سبھی ہمت دکھائیں
جلد بازی نہ کریں، فہم و فراست دکھائیں
چالبازی کو سمجھ جائیں، ذہانت دکھائيں
نا سمجھ ہم نہ بنیں، عقل و بصیرت دکھائیں
اپنے کردار سے شرمندہ عدو ہو جائے
بدتمیزی کرے کوئی تو شرافت دکھائیں
نرم گفتاری سے دل موم ہوا کرتے ہیں
اس تنفر سے ہو بيزاری، محبت دکھائیں
پختہ ہو عزم تو بے راہ روی ہٹ جائے
ہو سکے ختم بدی، تھوڑی جسارت دکھائیں
شیوہ اپنائیں ملنساری کا، ہمدردی کا
رشتہ جو قطع کریں، ان سے رفاقت دکھائیں
چاک و چوبند جو رہتے ہیں وہ پاتے ناصؔر
کاہلیت سے بچیں، اور بشاشت دکھائیں

0
22