دن رات رہنا تکمیل خواب کی لگن میں
پائے ثبات ہے رکھنا کوشش و جتن میں
احساس ذات نادر، ہے احترام غائب
بیکل یہ دل ہوا جاتا ہے اسی چبھن میں
یا شوق ہے ادھورا یا پست فہم شاید
"کس کس طرح کی باتیں آتی ہیں میرے من میں"
ہٹ جائے گی قنوطی، رنج و ملال اک دن
پھر لوٹ کر بہاروں کو آنا ہے چمن میں
تہذیب ہے یہ گنگا جمنی وطن کی اپنے
اشنان ہوتا گنگا میں تو وضو جمن میں
بے فیض رہ نہ پائے جو اہل فن ہے ناصؔر
ممتاز وہ بنے استعداد سے زمن میں

0
36