مرے شعر میں جو خیال ہے
یہ اُسی کا عکسِ جمال ہے
وہ حَسِین ہے یہ بجا مگر
مرا عشق بھی تو کمال ہے
وہ عجیب ہے وہ مشیر ہے
یہ اُسی کا جاہ و جلال ہے
مری زندگی تری بندگی
مجھے اب نہ کوئی ملال ہے
مجھے بخش دی نئی زندگی
وہ تو شخص ہی بے مثال ہے

0
115