ترا کھیلنا کیا نظر آ رہا ہے
مجھے تو تماشا نظر آ رہا ہے
کئی لوگ ایسے، جُڑے داستاں میں
کہ محض اک دکھاوا نظر آ رہا ہے
تعجُب کروں حال پر یا رہوں چپ
برابر مداوا نظر آ رہا ہے
چلی بن، بڑا ٹھن ٹھنا کر کہاں تم؟
تمھیں اب نیا کیا نظر آ رہا ہے ؟
ارے پوچھتے کیا مِری زندگی کا
قضا کا بلاوا نظر آ رہا ہے
غضب ہے خُدایا، عجب حُسن اس کا
سنہری اُجالا نظر آ رہا ہے
وفا کاشفِ خاص اک بس مرض ہے
کہاں کا افاقہ نظر آ رہا ہے

0
140