خدا جن کا ہے مدح خواں اللہ اللہ |
وہ ہیں وجہ کون و مکاں الله الله |
نبوت رسالت کے خاتم بھی وہ ہیں |
وہ ہیں سیّدِ مرسلاں اللہ اللہ |
فقط ہیں وہی اک سہارا ہمارا |
وہ ہیں شافعِ مجرماں اللہ اللہ |
طفیلِ محمد جو مانگا خدا سے |
خدا نے دیا بے گماں اللہ اللہ |
رہے سامنے میرے ہر دم مدینہ |
مدینے کا نوری سماں اللہ اللہ |
محمد کے صدقے میں عتیق ہر دم |
رہے میرے وردِ زباں الله الله |
معلومات