سینے پہ نقشِ نعلین ،گھر گھر علم لگاؤ |
گج وج کے سنّیو تم میلادِ شہ مناؤ |
۔ |
گھر گھر پہ ہو چراغاں ،شہر و گلی سجاؤ |
ایسے منا کے میلاد ، شیطان کو جلاؤ |
۔ |
نورِ خدا کے انوار اے عاشقو سمیٹو |
صلے علی محمد کے نغمے گنگناؤ |
۔ |
لولاک شان والا آیا حبیبِ رحمن |
سب مرحبا پکارو، قدموں میں دل بچھاؤ |
۔ |
قد جاءَکم مِنَ اللہِ نورٌ کا تم کرو وِرد |
آیاتِ مولدِ شاہ ، سنتے سناتے جاؤ |
۔ |
سلطان انبیاء کی آمد ہے اے مدثر |
صد مرحبا کے نعرے تم چار سُو لگاؤ |
معلومات