رنگ كیسا حضرتِ شبیر کا
صِبْغَۃُ اللہ حضرتِ شبیر کا
مکھڑا دیکھا وہ نبیِ پاک کا
رُخ جو دیکھا حضرتِ شبّیر کا
ہر طرح ہے اپنے نانا کی چھوی
روپ ایسا حضرتِ شبیر کا
دیکھ لیجے حق نمائی آئینه
ہے سراپا حضرتِ شبّیر كا
ہوگا محشر اور جنت میں سدا
بول بالا حضرتِ شبیر کا
راج تھا بھی، راج ہے بھی، جان لو
راج ہوگا حضرتِ شبیر کا
قلبِ مؤمن میں نبی کے ساتھ میں
ہے بسیرا حضرتِ شبیر کا
دل میں یا رب یہ سدا جاری رہے
آنا جانا حضرتِ شبیر کا
اس لئے یہ ہر طرح محفوظ ہے
"دل ہے شیدا حضرتِ شبّیر کا"
قبر سے جب میں اٹھوں میرے خدا
منھ دکھانا حضرتِ شبیر کا
نور ہے مرشد میں میرے اے ذكیؔ
مصطفیٰ کا، حضرتِ شبّیر کا

0
103