بس برا رہا ترے بعد حال کیا کریں
جو کرے نہیں کوئی دیکھ بھال کیا کریں
آج خودکشی کا آیا خیال کیا کریں
حوصلہ نہیں رہا اور مجال کیا کریں
مشورہ دیا کسی معتبر نے پھر ہمیں
جو حرام ہے اسی کو حلال کیا کریں
پھر کسی کو بھی شکایت نہیں رہی یہاں
رہنما جو آپ ہیں تو سوال کیا کریں
دوستوں کے ہاتھ جو لگ گیا نہیں رہا
اب مخالفین سارے ملال کیا کریں
آپ کو پسند آئے یہی امید ہے
آج جان سے گئے اور کمال کیا کریں

0
4