مسرت کی اس تک خبر جاتی ہے |
مدینے سے جس پر نظر جاتی ہے |
ہیں طالع درخشاں اسی کے ہوئے |
نبی سے جسے بھی ظفر جاتی ہے |
ملی کامرانی اسے ہر زماں |
جو بگڑی ہے اس کی سنور جاتی ہے |
جلاتا ہے جو ان کی یادوں کے دیپ |
پڑی اس پہ ظلمت بکھر جاتی ہے |
اگر فکر ہوتی ہے اعمال کی |
نظر لطفِ جاں پر ٹھہر جاتی ہے |
بنا نام نامی ذکر جب اے دل |
خوشی سی دہر میں بکھر جاتی ہے |
ہوا آئی بطحا سے محمود جو |
بتائے نبی کو خبر جاتی ہے |
معلومات