| خوب پیاری سی خوبصورت ہیں آنکھیں |
| مولا کی بخشش، دین و نعمت ہیں آنکھیں |
| صلب گر ہو معلوم بھی قدر تب ہو |
| بینائی سے محروم عبرت ہیں آنکھیں |
| سوچنا، سننا صاف رکھیں ہمیشہ |
| روح پاکیزہ ہو بصیرت ہیں آنکھیں |
| دیکھنا جس کا حکم رب کے مطابق |
| جان اس پر قربان، رحمت ہیں آنکھیں |
| خاص راتوں میں ہو عبادت کی عادت |
| جاگے شب بھر پاتی فضیلت ہیں آنکھیں |
| ہو خراجِ تحسین بھی نام ان کے |
| پردہ میں رہتی جو باعصمت ہیں آنکھیں |
| بینا تجھ کو ناصؔر خدا نے بنایا |
| شکر ہے مالک کا سلامت ہیں آنکھیں |
معلومات