جو گداۓ درِ مصطفیٰ ہو گۓ |
وہ خدا کی قسم اغنیا ہوگۓ |
صوفیا ہوگۓ اولیا ہوگۓ |
جو فناۓ درِ فاطمہ ہوگۓ |
آئے آدم تا عیسی بڑے انبیاء |
مصطفی خاتم الانبیاء ہو گئے |
تھام کر ہاتھ میں دامنِ مصطفی |
سب صحابہ نجومِ ہدا ہو گئے |
ہو گۓ جو بھی حب دار آلِ نبی |
ساری امت کے وہ پیشوا ہو گۓ |
بن گئے روشنی کے وہ مینار سب |
جو غلامِ علی مرتضی ہوگۓ |
نعت کا صدقہ یوں حشر میں ہو ندا |
اے عتیق آگ سے تم رہا ہو گئے |
معلومات