یہی ہے جستجو ہر دم ثنائے مصطفی لکھوں |
کبھی سیرت کبھی صورت کبھی ان کی ادا لکھوں |
قلم کی پیاس بجھتی ہی نہیں آقا کی مدحت میں |
یہ میری تشنگی ہے یا قلم کا ماجرا لکھوں |
کہوں طٰهٰۚ تجھے مولا تو عبد اللہ تو نور اللہ |
مرے مولا تجھے بدر الدجی شمس الضحیٰ لکھوں |
محب محبوب میں واللہ نہیں کوئی مرا تیرا |
حبیبِ کبریا کو مالکِ ارض و سمالکھوں |
نبوت کے چمن میں آپ ہیں ایسا گلِ زیبا |
رسالت کا تجھے خاتم امام الانبیاء لکھوں |
طفیلِ حضرتِ حسان و جامی رب نے دی نعمت |
عتیق اس نعمتِ رب کو متاعِ بے بہا لکھوں |
معلومات