| بنتا ہے میَسیجز پہ بھلا زندگی کا گول؟ |
| ہم سے نہ ہو سکے گا یہاں عاشقی کا رول |
| اس کو نشہ ہے سستی سیاست کا دوستو |
| تم اس کا غصہ مت کرو بکتا ہے اَول فَول |
| اب بھی تمہاری شکل کی کاپی نہیں بنی |
| ہم نے تو مٹی میں دیئے ہیں اپنے ہاتھ گھول |
| اس کو خبر نہیں، ہے کوئی سنگ دل وہاں |
| ہلکان ہو رہی ہے جہاں پر وہ بول بول |
| یہ دوستی کی چاشنی، یہ چاہتوں کے راگ |
| سب کا ہمارے ہاتھ سے کھلنے لگا ہے پول |
معلومات